جے پور،21جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اداکار رشی کپور نے سیاستدانوں کے نام پر عوامی املاک کے نام رکھنے کی روایت پر ایک بار پھر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دوسری ہستیاں بھی ہیں جن کی اس ملک میں شراکت کہیں زیادہ اور بہتر ہے۔گزشتہ سال اس تجربہ کار اداکار نے سڑکوں، ہوائی اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کا نام گاندھی خاندان کے نام پر رکھے جانے کے رخ پر سوال کھڑا کر ایک تنازعہ پیدا کر دیا تھا۔یہاں جے پور ادب جشن میں ایک سیشن کے دوران بابا نے کہا کہ اس ملک میں کسی بھی چیز کا نام سیاستدانوں کے نام پر نہیں رکھا جانا چاہئے،میں شروع سے ہی یہ کہتا رہا ہوں،ملک میں ایسی کئی ہستیاں ہیں جن کی اس ملک میں بھاری شراکت ہے،کیا آپ لتا منگیشکر یا جے آرریڈی ٹاٹا کی شراکت کو نظر انداز کر سکتے ہیں؟ کیوں نہ ان ڈھانچے کے نام سیاسی شخصیات کے بجائے ان شخصیات کے نام پر رکھا جائے۔